انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب اور متوسط طبقے کو ذہنی و جسمانی مشکلات میں مبتلا کردیا

ملتان (میڈیا92نیوز/ رپورٹ‌سرفرازاحمدسے)
پاکستان کیمسٹ ایسوسی ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ غریب اور متوسط طبقے سے ظلم اور بدعہدی کی بھرمار مزمت کرتے ہیں.

موجودہ دور میں ہاسپٹل میں ادویات کی قلت ٹیسٹوں کی فیس اور پرچی فیس. میں اضافے کی مستقبل میں مثال نہیں ملتی مہنگائی بے روزگاری سے جرائم میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا انسانی زندگی بچانے والی بیشتر ادویات کی شدید قلت کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ ایک مستقل درد سر مریض دھکے کھاتے ہیں اور مایوسی ھو کر بدعاییں دیتے ہیں.

انسانی زندگیوں سے کھیلنا کسی بھی مہزب معاشرے کو زیب نہیں دیتا بار ھا دفعہ متعلقہ زمے داران کو اپیل کرتے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ھوتی افسوس سے کہنا پڑتا ھے کے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ناجائز منافع خوری کی وجہ سے یہ وطیرہ بنا لیا ھے جن کے خلاف محکمانہ کاروائی اشد ضروری ہے ھم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اور قلت کا فلفور نوٹس لیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …