تنزانیہ میں چیتا آرام کرنے کیلئے سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ گیا

ڈوڈوما(میڈیا92نیوزآن لائن) افریقہ کے سفاری پارک میں خونخوار چیتا آرام کرنے کیلئے سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ گیا۔یہ مناظر افریقی ملک تنزانیہ کے سفاری پارک میں اس وقت دیکھے گئے جب امریکی سیاحوں کا گروپ سیر کر رہا تھا کہ اچانک ایک چیتا جیپ پر چڑھ گیا اور یوں بیٹھ گیا کہ جیسے بہت تھک گیا ہو اور آرام کرنا چاہتا ہو۔

چیتے کی آمد پر سیاح بے حد خوفزدہ ہو گئے تاہم ساتھ موجود سفاری گائیڈ نے انہیں سانس روک کر مجسمے کی طرح بیٹھنے کی ہدایت کی تاکہ چیتا ان پر حملہ نہ کر سکے۔ چیتا آرام کا شوق پورا کر کے گاڑی سے اتر گیا اور سیاحوں نے سکون کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …