وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں چینی نائب وزیر خارجہ ، سفیر اور دیگر حکام شامل تھے، ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور، گوادر بندرگاہ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں کشیدگی سے متعلق مودی حکومت کے منفی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …