یوم عاشور: کراچی میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران کراچی میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 9،8 اور 10 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرلی گئے ہیں جب کہ اس سلسلے میں جلوس و مجالس کے راستوں اور اطراف موبائل فون سروس معطل رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ موبائل فون بند رکھنے کی تجویز سیکریٹری داخلہ سندھ کی جانب سے دی گئی جسے صوبائی حکومت نے وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …