آرمی چیف سے سعودی, اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)آرمی چیف سےسعودی, اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یک طرفہ اقدامات سے پیدا صورتحال کے حل کے لیے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …