وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات پربریفنگ دی گئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی ایس ایم ایز کے لیے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کوشاں ہےکہ اداروں اورنظام کوجدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے وسائل بروئے کارلائےجائیں اداروں اور نظام کوجدید خطوط پراستوارکرنےکے لیے بھی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ و زارت قانون کی مشاورت سےکانٹریکٹ انفورسمٹ،لینڈ ریونیور کارڈ مزید منظم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی ودیگرسینئرافسران کی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …