چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔چوہدری شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کرلیا

نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں نیب نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر میں سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے مریم نواز کے ساتھ نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے صاحبزادے یوسف عباس کا بھی جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ نیب حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …