گھوڑے کا خاتون مالکن کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر

شکاگو (میڈیا92نیو ز آن لائن) کینگرو اور بطخ کے بعد اب گھوڑے بھی جہاز میں سفر کرنے لگے۔ شکاگو سے اوماہا جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ایک خاتون اپنے ساتھ ایک گھو ڑا لے آئیں اور اس کیلئے ٹکٹ بھی خریدا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا مسافروں کیساتھ جہاز میں سکون سے سوار ہے،

بعد میں جہاز کے عملے نے گھوڑے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ امریکہ اور یورپ میں کینگرو اور بطخ کو جہاز میں ساتھ لینے کی اجازت تھی تاہم گھوڑے کیساتھ سفر کرتے ہوئے پہلی بار دیکھا گیا جس کے بارے میں ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گھوڑے کا جہاز میں سفر قانونی ہے۔

اس سے قبل کینگرو اور بطخوں کو بھی جہاز میں سوار کرانا قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد پالتو جانوروں کے شوقین حضرات اپنی بطخوں اور کینگروز کے ہمراہ جہاز میں سفر کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کارگو کی بجائے پالتو جانوروں کا ان کے ہمراہ ہونا انھیں فکرمندی سے دور رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …