خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (میڈیا92نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 27 پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔تاہم حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہو گا جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
خام تیل کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئی،گذشتہ 4 ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 16 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔عالمی مارکیٹ کے مطابق 19 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی ہونی چاہئیے۔ عالمی مارکیٹ کی کمی اور مقامی ٹیکسز شامل کر کے پٹرول کی قیمت 98روپے 68پیسے بنتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے اب تک جو وورکنگ کی ہے اس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لیٹرکمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 6روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ی۔واضح رہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی تھی ۔ مشیر خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم ستمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جو کمی ہو رہی ہے کا اس کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔ اسی لیے اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ ہم نے 262 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …