سابق وفاقی وزیر محمد ارشد چوہدری انتقال کر گئے

لاہور(میڈیا92نیوز) سابق وفاقی وزیر محمد ارشد چوہدری انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ و وفاقی وزیر محمد ارشد چوہدری کر گئے ہیں۔ محمد ارشد چوہدری کے انتقال پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک پاکستان کے کارکن و سابق وفاقی وزیر محمد ارشد چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلی پنجاب کے علاوہ ملک کی دیگر سیاسی قیادت کی جانب سے بھی محمد ارشد چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …