عوام کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں: وزیراعظم کی اپیل

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام سے کل آدھے گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، کل دن 12 بجے سے لے کر 12:30 تک باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بجھوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں‘۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’چنانچہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کل آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت، 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، ان کے قتل ، مودی سرکار کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …