عمران خان کو مجھ سے شادی کا آرڈر بھی کسی اور نے دیا اور پھر طلاق کا بھی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اکثر اوقات عمران خان پر الزامات عائد کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ریحام خان کبھی اپنے شادی ٹوٹنے کی وجہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں کو قرار دیتی رہیں تو کبھی کوئی اور وجہ بتاتی۔ریحام نے عمران خان سے علحیدگی کے بعد ان کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا۔
یہاں تک کہ عمران خان وزیراعظم بن گئے۔اس کے بعد بھی وہ مختلف حکومتی پالیسیز کی وجہ سے عمران خان پر تنقید کرتی رہیں۔ریحام خان بھی عمران خان کے ان مخالفین میں سے ایک ہیں جو عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ کر پکارتی ہیں۔وہ عمران خان کے لیے کٹھ پتلی کا لفظ بھی استعمال کرتی ہیں۔ایک صارف نے ٹویٹر پر ریحام خان سے سوال کیا کہ چلو مان لیا کے وہ کٹھ پتلی ہے اسکا مطلب اس کٹھ پتلی کو بھی کسی اور نے آرڈر دیا ہوگا کے آپ سے شادی کریں۔
پھر طلاق دے ؟؟۔جس کا جواب ریحام خان نے ہاں میں دیا۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی اور طلاق کی خبرییں کافی عرصہ گردشتی کرتی رہی تھیں۔یں تاہم ان خبروں کو دونوں ہی نے بخوبی مسترد کرتے ہوئے جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے عمران خان اور ریحام خان کے مابین طلاق کی تصدیق کی گئی . نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دونوں میں باہمی رضامندی سے طلاق پر اتفاق ہوا ہے اور طلاق کی وجہ انتہائی سنجیدہ اور حساس ہے . پی ٹی آئی ترجمان نے میڈیا کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی گذارش کی لیکن سوشل میڈیا پر عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے . عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کو کہیں تو عمران خان کے سیاسی کیرئیر کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور کہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی شادی سنبھال نہ سکے تو ملک کیسے سنبھالیں گے. جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریحام خان ، عمران خان کی سیاست کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔
واضح رہے ریحام خان مشہور ٹی وی اینکر ہیں، پاکستان آنے سے قبل بی بی سی میں موسم کا حال سُناتی رہی ہیں، پاکستان آنے کے بعد پروگرام کا آغاز کیا، انکی شادی عمران خان سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی، اور نو مہینے بعد ہی دونوں میں طلاق ہو گئی

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …