فواد چوہدری ، نعیم الحق اور فردوس عاشق اعوان آپس میں دست و گریباں ہیں

اسلام آباد (میڈیا92نیوز)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ آپ بجلی کی بات کر رہے ہیں، غریب کی بات کر رہے ہیں، تعلیم کی بات کر رہے ہیں ، چوری کی بات کر رہے ہیں، کوئی آپ کی بات کیوں سنے؟ ادھر فواد چوہدری کہتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو میں گرا دوں۔ کچھ دن قبل اسلام آباد کے اعلیٰ ترین حلقے میں نعیم الحق نے ایک بندے سے کہا کہ آپ اندر جائیں ۔
نعیم الحق کس کے ساتھ کیا کر رہا ہے میں کیا بتاؤں۔ یہاں سب لوگ دست و گریبان ہورہے ہیں۔ آپس میں مقابلہ کیا جا رہا ہے ، لیکن مقابلہ خدمت کے لیے نہیں کسی اور چیز کے لیے ہو رہا ہے۔ کیا عمران خان اس بات سے اختلاف کر سکتے ہیں کہ آپ کی پارٹی میں پانچ سے زیادہ گروپس نہیں ہیں۔
آپ کو تو عوام کی فکر ہی نہیں ہے۔ آپ صرف صلح ہی کرواتے رہتے ہیں۔ ایک کوئی اور بیان دیتا ہے ، دوسرا کوئی اور بیان دیتا ہے اور تیسرا اُس کی ٹانگ کھینچ لیتا ہے۔
حکمرانوں کو مہنگائی سے کوئی غرض نہیں ہے۔ نعیم الحق صاحب کا چیک کر لیں،فواد چوہدری کی جنگ دیکھ لیں، اسد عمر کے اختلافات دیکھ لیں اور جہانگر ترین کے ساتھ دیکھ لیں کہ کیا ہو رہا ہے، کس کے ساتھ اختلافات ہیں۔ عون چودھری کو بھی دیکھ لیں جو چودھری ہی نہیں ہے ، اس بات کو نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے نہیں تو پھر ہم گارڈن ٹاؤن جائیں گے اور بہت کچھ بتائیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک مرتبہ نعیم الحق کے ساتھ کسی نے ایک زبردست بات کی جس پر عون چودھری اُن سے ناراض ہو گئے انہوں نے عون چودھری اور نعیم الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو یاد آ رہا ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ اگر آپ کر سکتے ہیں تو اس کی تردید کر دیں

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …