سابق وزیراعظم نواز شریف کی پلی بارگین پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز)سینئیر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پلی بارگین پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معاملات طے کیے جائیں اور براہ راست طے کیے جائیں۔ کیونکہ پہلے اُن تک کچھ چیزیں نہیں پہنچ رہی تھیں۔ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اب نواز شریف معاملات براہ راست طے کر رہے ہیں۔
انہوں نے پیغام بھجوایا ہے اور اس میں کچھ ریٹائرڈ سروس کے لوگ ہیں جن میں عدلیہ اور فوج کے کچھ لوگ شامل ہیں جو مشترکہ دوست ہیں۔ کیونکہ یہ بات اُن تک پہنچا دی گئی تھی اس معاملے کو حل کرنے کا پلی بارگین کے علاوہ کوئی طریقہ یا آپشن نہیں ہے۔ پلی بارگین ہو گی ، جو رقم بنتی ہے ، نواز شریف ، مریم نواز، حسن نواز ، حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا ایک مکمل پیکج ہے جس کا اداروں نے پتہ چلا لیا ہے کہ ان کی بلین ڈالرز کی جائیدادیں ہیں۔
ان کو بتایا جائے گا کہ آپ کا یہ حساب کتاب ہے۔ ایک مرتبہ میں نے نیب کے ایک افسر سے دریافت کیا کہ ان سے پلی بارگین میں کتنی رقم لی جائے گی تو انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا خاندان 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی آسامی ہے ۔ اب دیکھا جائے گا کہ کتنے میں سودا ہونا چاہئیے۔ گذشتہ رات کوٹ لکھپت جیل میں ایک نشست ہوئی ، جس میں نواز شریف صاحب کے ساتھ بات چیت ہوئی جس میں معاملات طے کیے جا رہے ہیں کہ رقم کتنی ہو گی اور کیا ہو گی۔
ان کی نااہلیت کسی صورت ختم نہیں ہو گی ۔ عدالتیں ختم کر دیں تو الگ بات ہے لیکن نااہلیت ختم کرنا نہ تو ڈیل کا حصہ ہو گا نہ ہی پلی بارگین کا حصہ ہوگا۔ جو کچھ بھی ہو گا وہ قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے ہو گا۔ مطلب یہ ہے کہ این آر او نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہو گا کہ آ کر معاملات طے کریں اور بس چلے جائیں۔ مسلم لیگ ن بطور سیاسی جماعت اپنا کام جاری رکھے گی ، جو اہل لوگ ہیں وہ پارٹی چلائیں اور ان کی سیاست میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
صابر شاکر نے کہا کہ اس سارے معاملے کو طے ہونے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگے گا ، اس سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اگر ایک رقم طے ہو جائے تو یہ معاملہ جلد طے ہو جائے گا کیونکہ کنٹرول میاں نواز شریف نے خود لے لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …