پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی فردوس عاشق اعوان پر کڑی تنقید

اسلام آباد (میڈیا92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پر کڑی تنقید کر ڈالی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو ان فالو کیاتھا۔
انہوں نے بے ہنگم گفتگو, تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول ، عمران خان کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار نے تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو۔


انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کو کیا آتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا، خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری، امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا، ان محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا۔


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاکہ مران خان عمران خان نے کہا جمعے کے روز 12 بجے سے 12:30 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہ 30 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے” بات کرنےکا کوئی طریقہ ہوتا ہے۔ اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں ۔ قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے حکم کی ضرورت نہیں ۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اس سے قبل بھی اپنی حکومت اور پارٹی رہنماؤں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے فردوس عاشق اعوان کا نام لے کر ان پر کڑی تنقید کی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر تاحال وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی فردوس عاشق اعوان پر اس لیول کی تنقید دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں بھی پھوٹ پڑ جائے گی کیونکہ حکمران جماعت کے اپنے ہی رہنما حکومت نمائندوں پر تنقید کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں جس سے حکومت کے اندرونی اختلافات واضح ہو جائیں گے اور اس سلسلے میں اپوزیشن بھی فائدہ اُٹھا سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …