ن لیگ کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

لاہور(میڈیا92نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور ایم پی اے راحیلہ خادم حسین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو زرائع کا کہنا ہے کہ راحلیہ خادم حسین کی کارکس کالونی مغلپورہ میں واقع رہائشگاہ پر بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئیر محمد رشید چوہدری کی نگرانی میں انگوری باغ سب ڈویژن میں رات گئے کاروائی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق خاتون رکن اسمبلی نے 5لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی ہے۔ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری کا کہنا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے استغاثہ تھانہ مغلپورہ میں جمع کروا دیا ہے۔
لیسکو چیف کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کر رہے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ سال ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 22 اکتوبر 2019ء کو وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بجلیچوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کی چوری اور بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر متعلقہ ڈی سی اوز بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔
اس سلسلے میں دیگر صوبوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن لاہوراور پنجاب میں شروع کیا گیا۔تاحال صوبہ بھر میں یہ آپریشن جاری ہے۔مزید بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی اور رہنما اختر بوسال کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔گیپکو حکام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث تھے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …