رانا ثناء اللہ ، حمزہ شہباز، مریم نواز اور شہباز شریف کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوز)تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں۔
وفاقی حکومت نے تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے مقدمات کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی ہیں۔ مریم نواز شریف اور دیگر کے خلاف جج نعیم ارشد سماعت کر رہے تھے۔ احتساب عدالت کے جج مسعود ارشد باگڑی کی خدمات بھی عدالت عالیہ لاہور کو واپس کر دی گئیں ۔جج مسعود ارشد باگڑی رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ لاہورکی احتساب عدالت کے جج مشتاق الٰہی کی خدمات بھی واپس کر دی گئی ہیں۔ جج مشتاق الٰہی کی عدالت میں بھی سیکڑوں نیب کیسز زیر سماعت ہیں، تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سے انسداد منشیات اور احتساب عدالتوں میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام مانگ لیے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تینوں ججوں کی خدمات واپس لینے کے نوٹفکیشن کے بعد تاحال لاہور ہائیکورٹ سے نوٹفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ اس معاملے پر صحافیوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ظلم کی حد ہے۔ صحافی انصار عباسی نے کہا کہ ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے!!!


صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ وفاقی وزارت قانون نے تبادلے کے احکامات اسوقت جاری کئے گئے جب درخواست ضمانت پر بحث مکمل ہوچکی تھی اور جج مسعود بھاگڑی فیصلہ سنانے والے تھے اس عمل سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اے این ایف کا کیس کتنا مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …