نئے وزیراعظم کے لیے شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور شخصیت کا نام زیر غور

لاہور(میڈیا92نیوز) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ مائنس ون میں شاہ محمود قریشی کے بعد میاں محمد سومرو کا نام بھی زیر غور ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مائنس ون میں شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور انتہائی محترم شخصیت کا نام بھی زیر غور ہیں جو میاں محمد سومرو ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میاں محمد سومرو کا نام اس لیے چل رہا ہے کیونکہ وہ سب کو قابلِ قبول ہیں۔اور یہ تمام معاملات بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن رہنماء شاہ محمود قریشی کوبطور وزیراعظم پیسہ دینے کو تیار ہیں، اپوزیشن کے قید رہنماء عمران خان کو ہٹاناچاہتے ہیں،اور ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں،اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو لے آئیں، پیسا بھی دیں گے، قانون سازی میں تعاون بھی کریں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے مارچ میں مدارس کے طلباء باہر نکل آئیں اور صورتحال قابو سے باہر ہوجائے۔جو سیاست سے آؤٹ ہوگئے ہیں ،جیسے نوازشریف دوبارہ وزیراعظم بن رہے ہیں، ناہلیت ختم ہورہی ہے، تحریک کے بعد الیکشن کا اعلان ہوجائے گا ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا، این آراو بھی نہیں ہونے جا رہا، پلی بارگین کا آپشن بھی موجود ہے، لیکن اپوزیشن رہنماء پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں ، وہ کہتے کہ عمران خان کی جگہ کوئی اوربندہ لے آؤ، پیسا بھی دے دیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ دوسرا بندہ کون ہے؟ توکہتے شاہ محمود قریشی کا نام لیتے ہیں ، وہ ہمیں منظور ہیں۔شاہ محمود قریشی ایسا نہیں چاہتے لیکن اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں۔کیونکہ عمران خان کا جارحانہ انداز اپوزیشن کو منظور نہیں ہے۔اپوزیشن گرفتار رہنماء کہتے ہیں کہ عمران خان کو سائیڈلائن کردیں ، پیسے بھی دیں گے، تعاون بھی کریں گے۔اب اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق پوری تیاری کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …