وعدہ کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا: وزیراعظم

صوابی (میڈیا92نیوز)صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ہندو انتہا پسندوں کی سوچ سمجھ گئے تھے، اگر پاکستان نہ بنتا تو آج ہمارے ساتھ بھی وہی ہو رہا ہوتا جو آج کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔
انہوں ن کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو سفیر کشمیر کا ٹائٹل دیدیا ہے، قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …