شاہ محمود قریشی مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں

ملتان (میڈیا92نیوز) ملتان میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت میں اختلافات سامنے آ گئے۔معطل ایم پی اےسلمان نعیم نے مقامی قیادت پر قتل کی سازش کا الزام لگا دیا۔سلمان نعیم نے الزام عائد کیا ہے کہ میری پارٹی کے لوگ میرے قتل کی سازش کر رہے ہیں۔پارٹی کے لوگ میرے والد کو زیادتی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے سلمان نعیم نے کئی ویڈیوز بھی اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی ہیں۔
ویڈیو میں ایک لڑکی کو دو مردوں کے ساتھ گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے جو خاتون کو سلمان نعیم کے والد کے خلاف ویڈیو بنانے کا کہتے ہیں۔جس پر وہ جواب دیتی ہے کہ میں ایف آئی آر کٹوا لوں گی لیکن ویڈیو کلپ نہیں بنواؤں گی۔یک اور ویڈیو میں مذکورہ شخص لڑکی کو کہتا ہے کہ آپکی یہ ویڈیو کہیں استعمال نہیں ہو گی بلکہ یہ تو شاہ محمود قریشی کو دکھانے کے لیے بنائی جائے گی وہ وزیر خارجہ ہیں کوئی عام شخص نہیں۔شاہ محمود قریشی صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ لڑکی واقعی مضبوط ہے یا نہیں۔
سلمان نعیم نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں مذکورہ شخص کہتا ہے کہ آپ نے نقاب کر کے ویڈیو بنانی ہے اور کہنا ہے کہ اس طرح سے وہ شخص (شیخ نعیم) میرے پاس آیا اور مجھے حاملہ کر دیا۔اور اب مجھ سے شادی سے انکار کررہا ہے۔لڑکی اپنے خدشات کا اظہار کرتی ہے تو اسے شاہ محمود قریشی کی جانب سے فل پروٹوکول کا بھی لالچ دیا جاتا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں اسی شخص کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مخدوم صاحب کو اگر کسی سے سچا پیار(نفرت) ہے تو وہ شیخ نعیم ہیں وہ کہتے ہیں کہ بے شک مار دو انہیں۔خیال رہے سلمان نعیم نے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو ہرایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اےسلمان نعیم کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کی تھی۔ الیکشن کمیشن نےسلمان نعیم کو حقائق چھپانے پرنااہل قرار دیا تھا، سلمان نعیم نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا لیکن عدالتی بنچ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سلمان نعیم کونااہل قراردے دیا تھا۔
سلمان نعیم نے الیکشن 2018ء میں انتخابی حلقہ پی پی 217 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا، سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو شکست دے کرفتح حاصل کی تھی، تاہم الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔لیکن ان کی اہلیت کو دوہرا شناختی کارڈ رکھنے پر الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے یکم اکتوبر کو کم عمر ہونے کو جواز بنا کر سلمان نعیم کو نااہل قراردیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے مئوقف اختیار کیا کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیار نہیں، کسی امیدوار کو نااہل قراردینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے، اس لیےالیکشن ٹربیونل سلمان نعیم کو نااہل قراردینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے۔
لیکن عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور سلمان نعیم کو نااہل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …