لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 23منزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دیدی گئی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)لاہورکو دبئی بنانے کا خواب، لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 23منزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں وائس چیئرمین ایس ایم عمران، ڈی جی ایل ڈی عثمان معظم اور دیگر نے شرکت کی۔اجلا س میں ایل ڈی اے نے بلڈنگ ریگولیشن 2009 میں ترمیم کی منظوری دے دی، گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد ایل ڈی اے بلڈنگ ریگولیشن 2019 متعارف کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 10 مرلہ پلاٹ پر گراؤنڈ فلور سمیت 3 منزلیں 50 فٹ تک بنانے کی اجازت ہوگی، ایک کنال پلاٹ پر گراؤنڈ فلور سمیت6 منزلیں 90 فٹ بلندی تک بنانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ دو کنال پلاٹ پر 10 منزلیں 120 فٹ اونچائی تک تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی، چار کنال پلاٹ پر 200 فٹ تک 15 منزلیں اور سروس فلور تعمیر کیے جاسکیں گے،آٹھ کنال پلاٹ پر عمارت 300 فٹ تک اونچی اور 23 منزلیں بناسکتے ہیں،12 کنال اور اس سے زائد پلاٹ کے لیے عمارت کی حد اونچائی کی شرط ختم کردی گئی۔

اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے کہا کہ بلڈنگز کی تعمیر کے لئے تمام تر قانونی پہلوئوں پر عملدآمد کرنا لازم ہو گا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔اجلاس میں لاہور کے ماسٹر پلان 2040ئکی تیاری کے لئے کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر سابقہ کوٹ لکھپت منڈی کی118کنال اراضی پر ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …