پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اراضی ریکارڈ سٹاف کے کنٹریکٹ میں تاحال توسیع نہ کر سکی

لاہور(رپورٹ : ذیشان علی ، اپنے نمائندے سے ) کام میں عدم دلچسپی ، نالائقی یا آڑے آئی ناتجربہ کاری ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اراضی ریکارڈ سٹاف کے کنٹریکٹ میں تاحال توسیع نہ کر سکی ۔30 جون کو ختم ھونے والے کنٹریکٹ سے قبل ہی نیا کنٹریکٹ پلان جاری کرنا تھا جو کہ تاحال جاری نہیں کیا جاسکا۔صوبے بھر میں تعینات اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کے کام کرنے کی پریکٹس بھی غیرقانونی قرار، انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات کھل کر سامنے آچکی ھے کہ ناقص پلاینگ اور ناتجربہ کاری کے باعث ہر بار کنٹریکٹ کی توسیع کے معاملے میں انتظامیہ بوکھلاہٹ سے دوچار ھو جاتی ھے اور ابھی تک ملازمین کو رویگرلر کرنے کے تمام دعوے بھی بےسود نظر آئے ھیں جو کہ انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ریونیو ماہرین نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے اور اگر کسی اور احتسابی ادارے یا اعلی عدالتوں نے اس غیر قانونی پریکٹس کے استعمال کا نوٹس لے لیا تو بورڈ آف ریونیو اور ماتحت اتھارٹی بھی بدنامی سے دوچار ھوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …