کراچی: ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2585 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) ہفتے کی بنیاد پر سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس بڑھ گیا، دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپیہ مضبوط ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر حصص کے خریداروں کا پلڑا بھاری رہا۔ 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 49 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم تین ماہ کی بلند ترین سطح 17 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چار کاروباری سیشن میں مسلسل تیزی کے بعد آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ ڈالر 1 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے میں بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …