میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

سندھ(میڈیا92نیوز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔
وزيراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزير فيصل واوڈا نے وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سندھ میں پانی کی قلت دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصل واوڈا سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بہترین انجئنئرنگ کے ذریعے سمندری پانی کو قابل استعمال بنایا جائے۔
ملاقات کے بعد رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فيصل واوڈا نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے مينڈيٹ کا احترام کرتے ہيں اور وزيراعظم نے دورياں ختم کرنے کی ہدايت کی ہے، جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔
سندھ میں پانی کی قلت کے خاتمے کے حوالے سے فيصل واوڈا نے کہا سندھ بيراج کے نام سے نيا منصوبہ لا رہے ہيں جو 4 سال ميں مکمل ہو گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبے میں پانی کے نئے منصوبے کے لیے بجٹ منظور کرا لیا ہے، کھلے دل سے آگے بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے پاس بار بار آئیں گے، کوئی سیاسی تعصب نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے فيصل واوڈا کا شکريہ ادا کرتے ہوئے سندھ بیراج کے منصوبے کو پاکستان کے ليے خوش آئندہ قرار ديا۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو ساتھ ملاکر کام کرے تو مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر وفاقی وزراء کو بھی پیغام ہے کہ ہم مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں، علی زیدی کو بھی یہی کہہ رہے ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر سے متعلق ایک پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …