کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے جھوٹے بھارتی دعوے متوقع تھے: وزیراعظم

لاھور(میڈیا92نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، کچھ دہشت گرد جنوبی بھارت میں بھی داخل ہوئے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایسے دعوے متوقع تھے۔

وزیراعظم پاکستان نے لکھا عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …