بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑا نسل کش آپریشن کرنے جا رہا ہے: عمران خان

اسلام آباد (میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑا نسل کش آپریشن کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں دہشتگرد داخل ہوگئے ہیں، یہ دعوے کر کے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ’’ہم بھارتی میڈیا کے یہ دعوے سن رہے ہیں کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے داخل ہوئے ہیں جبکہ کچھ ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ دعوےاس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹائی جا سکے‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستانی قیادت ممکنہ طور پر انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹ کی بناید پر آپریشن کی کوشش کرے گی‘‘۔
خیال رہے کہ آج اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بتایا تھا کہ کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہبھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے کہ 100 کے لگ بھگ دہشتگرد کشمیر میں داخل ہوچکے ہیں، بھارت کا جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر کشمیریوں کا خون بہانے کا منصوبہ ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بہت زیادہ بگڑ چکی ہے۔ اب مقبوضہ کشمیر کی عوام مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہے ہیں،بھارتقتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …