بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے پاکستانی کمانڈر کی شہادت کی خبر جھوٹ نکلی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز) : بھارتی میڈیا اکثر ہی بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرتا نظر آتا ہے لیکن اسے عالمی سطح پر کوئی توجہ نہیں ملتی۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑنے والے پاکستانی کمانڈر بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ہے۔ حال ہی میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس جی کے نائب صوبیدار احمد خان نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، جس پر بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ شہید احمد خان ابھی نندن کو پکڑنے والے کمانڈرز میں شامل تھا۔
جبکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے کمانڈر کی بی داڑھی تھی اور شہید احمد خان نے بھی داڑھی رکھی ہوئی تھی، ممکنہ طور پر بھارتی میڈیا نے بغیر تحقیق کے صرف داڑھی کی بنیاد پر ہی اتنا بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
جس سے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں اور دعوے کرنے پر بھارتی میڈیا کو کافی تنقید کا سامنا بھی ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔
جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور زخمی حالت میں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد اسے طبی امداد دی گئی اور بھارتی پائلٹ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں اسے چائے کی چُسکیاں لیتے دیکھا گیا تھا۔
28 فروری بروز جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا ۔ جس کے بعد جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے اس اقدام کے باوجود بھارت اپنی جارحیت اور ہٹ دھرمی سے تاحال باز نہیں آیا اور پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے کے بہانے ڈھونڈتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …