جج ویڈیو سکینڈل کے فیصلے کا میاں نواز شریف کی سزا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد (میڈیا92نیوز) : سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا ہے تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ آج صبح 9 بج کر30 منٹ پر سنایا۔ فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خود پڑھ کر سنایا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا اور اب سینئیر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جج ویڈیو سکینڈل کے فیصلے کا میاں نواز شریف کی سزا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور سابق وزیراعظم کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ابھی میں نے سیریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جج ویڈیو سکینڈل کے تفصیلی فیصلے پر اک نظر ڈالی ھے۔صرف اک جملہ اھم ھے کہ اس سے میاں نواز شرہف کی سزا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور کوئی ریلیف نہیں مکے گا۔
باقی بعد میں آرام سے پڑھوں گا!‘‘۔
ابھی میں نےسیریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جج ویڈیو اسکیڈل کے تفصیلی فیصلے پر اک نظر ڈالی ھے۔صرف اک جملہ اھم ھے کہ اس سے میاں نواز شرہف کی سزا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور کوئی ریلیف نہیں مکے گا۔۔۔باقی بعد میں آرام سے پڑھوں گا!
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے احتسابعدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔
چیف جسٹسآصف سعید نے کہا کہ کیس کا فیصلہ لکھ دیا ہے جو 5 نکات پر مشتمل ہے۔ ہمارے سامنے 5 نکات لائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کون سا فورم ہے جس پر اس ویڈیو کا فرانزک کیا جائے،اگر ویڈیو اصل ثابت ہوجائے تو اسے کیسے عدالت میں ثابت کیا جاسکتا ہے۔ وہ ویڈیو کس طرح سے میاں نوازشریف کے کیس پراثرانداز ہوسکتی ہے،نواز شریف کی سزا کے لیے کونسی عدالت یا فورم متعلقہ ہوسکتی ہے، ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا معاملہ بھی ہے، جبکہ ایک معاملہ جج کے ضابطہ اخلاق کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے ہم نے اپنے فیصلے میں جج ارشد ملک کے مس کنڈیکٹ کے حوالے سے بھی لکھ دیا ہے۔فیصلے میں تمام پہلوؤں کا جواب دیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر کچھ دیر میں آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …