بھارتی فوج میں بغاوت ہونے لگی ، متعدد اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی (میڈیا92نیوز) : مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کی ذمہ دار مودی سرکار کو زبردست جھٹکا لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں بغاوت نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔ مودی سرکار پر یہ انکشاف ہوا تو بھارتی فوج کے اہم عہدیداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں میں کئی سال تک ذمہ داریاں نبھانے والے ایک معتبر ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر واقعی خطرناک موڑ کی طرف بڑھ رہا ہے ، گذشتہ روز بھارتی خفیہ اداروں نے فوجی یونٹوں میں اہم عہدوں پر کام کرنے والے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا جن پر شُبہ تھا کہ وہ اندرون خانہ فوجی بغاوت جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ خفیہ ایجنسی را اور انٹیلیجنس بیورو نے تازہ رپورٹ بھارتی وزارت دفاع اور داخلہ کو فراہم کی جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔
ان انکشافات کے مطابق بھارت کی مسلح افواج میں شامل اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ مسلم، سکھ اور عیسائی بغاوت یا کسی بھی نوعیت کی حساس سرگرمیوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیں۔
کشمیر کی صورتحال جس ڈرامائی طریقے سے بدل رہی ہے اس نے مودی سرکار کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ گذشتہ روز ایک اہم اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا تھا کہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا جلد بازی اور بغیر ہوم ورک کیے رائج کیا گیا، ہمیں تھوڑا صبر کرنا چاہیئے تھا، کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو جتوا کر ان کے ذریعے ایسا اقدام کرتے تو آج ہمیں اس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایا اگر دونوں ممالک کے مابین جنگ چھڑ گئی تو اس مرتبہ بھارت بلوچستان اور گلگت بلتستان سے پاکستانی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے پوری قوت سے حملہ کرے گا جبکہ پارٹ ٹو میں پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے بعض فوجی بنکرز اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …