انٹر بینک مارکیٹ میں‌ ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں‌ ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا. سٹاک مارکیٹ میں 631 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ 31 ہزار کی سطح عبور کر گئی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ میں 22 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 158 روپے35 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، 631 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 604 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی پالیسیوں پر مستقل طور پر عملدرآمد یقینی بنائے تو روپے کی قدر مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …