سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کرنے میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی سامنے آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ناصر عبداللہ لوتھا نے منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا نے نیب کو دئے گئے بیان میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے ایوان صدر پاکستان میں ملاقات ہوئی،

عبدالغنی مجید بھی وہیں تھے ۔آصف زرداری نے کہا کہ اس (عبدالغنی مجید) کا خاص خیال رکھیں، یہ میرا خاص بندہ ہے ۔ نیب زرائع کے مطابق ناصر لوتھا نے کہا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں میرے محل آتے تھے ، دونوں نے مجھے سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، مجھے کہا گیا پیسے ہم آپ کو دیں گے جو دبئی سے اس بینک میں انویسٹ کریں حالانکہ میرا وہاں ایک شیئر بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے پیسے مجھے پہنچاتا رہا تھا۔یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور کیس میں نامزد کی جانے والی دیگر اہم شخصیات کے خلاف دبئی کا شہری ناصر لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔ دبئی کے

شہری ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے مل کر کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا تھا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا۔ ناصر لوتھا نے نیب کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …