پیٹو شخص 10 منٹ میں 314 ڈمپلنگ ہڑپ کر گیا

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز آن لائن) امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں پیٹو افراد کے درمیان ڈمپلنگ کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں محض 10 منٹ میں 314 ڈمپلنگ کھانے والا پیٹو شخص فاتح قرار پایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں پیٹو افراد کے درمیان ڈمپلنگ کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ہر سال ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل چند ڈمپلنگ کھا پائے وہیں جوئے چیسٹ نٹ نامی پیٹو شخص نے دس منٹ میں 314 ڈمپلنگ ہڑپ کرکے یہ مقابلہ جیت لیا۔

موقع پر موجود شائقین جوئے کی حیران کن حد تک کھانے کی صلاحیت پر نہ صرف پرجوش ہو گئے بلکہ تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے، بعد ازاں بچوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …