برازیل میں رواں سال 50 کروڑ شہد کی مکھیوں کی موت

ریو ڈی جنیرو (میڈیا92نیوز آن لائن) شہد کی مکھیاں کھیتی باڑی کو بڑھاوا دیتی ہیں، اگر یہ مکھیاں آج ختم ہو جائیں تو صرف چند مہینوں میں انسانیت کو غذا کے لالے پڑ جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل سے یہ خبر آئی ہے کہ وہاں شہد کی مکھیوں کے مرنے کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور رواں سال میں 50کروڑ شہد کی مکھیاں مر چکی ہیں

اس کی وجہ زراعت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار دواؤں کا اندھا دھند استعمال ہے جو مکھیوں کیلئے جان لیوا زہر ہے۔ماہرین کے مطابق مکھیاں ایسی دوائی سے مریں جس پر امریکہ اور یورپ میں انسانی کینسر کا سبب بننے پر پابندی عائد ہے اور اس طرح کی کیڑے مار ادویات پر پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …