چینی وزیر خارجہ کا یوم دفاع پر پاکستان کا دورہ متوقع

اسلام آباد (میڈیا92نیوز) چینی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا یوم دفاع 6 ستمبر پر پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔ممکنہ دورہ ابتدائی شیڈول کے مطابق دو روزہ ہوگا۔آئندہ سفارتی حکمت عملی پر پاک چین مشاورت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو ہو گی۔چینی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے دوران کشمیر کے حوالےسے بھی بات چیت ہو گی۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر چین اپنے خدشات کا اظہارکر چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت عالمی سطح پر متنازع ہے،بھارتی اقدام نے چین کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ کے چارٹرڈاور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
چینی مندوب نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت عالمی سطح پر متنازع ہے۔
بھارتی اقدام نے چین کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ چینی مندوب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ کے چارٹرڈاور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسی طرح پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ہم جموں کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔ نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہا ہے۔ کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …