بھارت میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارت (میڈیا92نیوز) : بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا۔ اس واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی میڈیا انچارج پروین الوک نے بتایا کہ امدادی سامان لے جانے والا یہ ہیلی کاپٹر ہیریٹیج ایوی ایشن کی ملکیت تھا جسے پائلٹ راج پال اُڑا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پائلٹ راج پال کے ساتھ ان کے معاون پائلٹ کپتان لال موجود تھے جبکہ ریسکیو آپریشنز میں شامل مقامی شخص رَمیش ساور بھی ہیلی کاپٹرمیں سوار تھا۔ ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری انچارج ایس اے موروگیسان نے بھی امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ، اُن کا کہناتھا کہ حادثے کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم اس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان کی ابھی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریاستی سول ایوی ایشن محکمے کے ہیلی کاپٹر نے امدادی سامان لے کر دہرادون سے اترکاشی کے گاؤں آراکوٹ کے لیے اُڑان بھری تھی۔ آراکوٹ میں امدادی سامان فراہم کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر دوسرے متاثرہ گاؤں مولدی جارہا تھا جب راستے میں بجلی کی تاروں میں پھنسنے کے بعد ہیلی کاپٹر گرا اور گرتے ہی تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …