سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 30 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔یاد رہے گزشتہ روز مسلسل 7 کاروباری سیشن میں گراوٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، ایک وقت میں مارکیٹ 800 پوائنٹس سے زائد بڑھ گئی مگر اختتام پر 100 انڈیکس 797 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جس سے حصص کی مالیت 140 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی پاکستانی موقف کی حمایت، اسٹاک مارکیٹ میں اسلامی فناننسنگ کے متعارف ہونے کی خبر اور کئی کمپنیوں کے شیئرز کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سرمایا کاروں نے حصص کی جم کر خریداری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …