دریائے ستلج سے سیلاب کا خدشہ‘وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس

لاہور(میڈیا92نیوز) :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ د ی گئی جس میں بتایا گیا کہ بھارت نے بغیر اطلاع کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہے اور گنڈا سنگھ والا پر کل ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا امکان ہے.
بریفنگ میں بتایا گیا کہ قصور سمیت دیگر اضلاع میں 81 ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، اجلاس میں آبادی کے انخلاءکے لئے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا.
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیلابی ریلے سے قبل دریا کے قریب سے لوگوں کا انخلاءیقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امدادی کیمپس میں تمام ضروری اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جائے.دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے ایک بڑے ریلے کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے‘ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتباہ جاری کر دیا، ڈیڑھ سے دو لاکھ کیوسک پانی اگلے 12سے 24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا.
پی ڈی ایم اے نے قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے‘بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، بھارت نے لداخ ڈیم کے 5میں سے 3اسپل وے بھی کھول دیے، یہ پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا.ادھرگلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی الرٹ جاری کردی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …