ایجنٹ مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت نے پلان تیار کر لیا ہے

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) ایجنٹ مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت نے پلان تیار کر لیا ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائزحکومت کو 90 روز میں آن لائن سسٹم سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا سسٹم بھی نیشنل بینک کے ذریعے آن لائن ہے، اور اس ہی طرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا نیا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے نظام کے بعد کار مالکان کو ٹیکس کی ادائیگیوں کیلئے ایکسائز دفاتر میں نہیں جانا پڑے گا اور وہ بغیر کسی پریشانی رقم بینک میں جمع کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …