محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے سرکاری جائیداوں پر قبضے واہ گزار کروانے کا سلسلہ جاری

لاہور (میڈیا92نیوز/رپورٹ‌ذیشان علی سے)

محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے سرکاری جائیداوں پر قبضے واہ گزار کروانے کا سلسلہ جاری ہے لاھور ریجن کے انوسٹی گیشن افسران قبضے چھڑانے میں بھی سب سے آگے نظر آئے. ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت پر ائیرپورٹ کے قریب واقع صوبائی حکومت کی 60 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واہ گزار کروالی گئی.

محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسین کی ہدایت پر تشکیل کردہ انوسٹی گیشن افسران کی ٹیم نے شیخ احمداور آصف نور کی سربراہی میں آپریشن کیا. پٹوار سرکل گواوھا میں موجود کمرشل 16 مرلے اراضی اور تین کنال گیارہ مرلے ملکیتی صوبائی حکومت کو ناجائز قابضین سے واہ گزار کرواتے ہوئے محکمہ ریونیو کے سٹاف کی تحویل میں دیدیا .

ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور نے انوسٹی گیشن افسران کو سرکاری جائیداوں کی واہ گزاری کیلئے بلاامیتاز کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …