ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ رائےعامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے، بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے، مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، یہ رائےعامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، میں نے نریندرمودی سے ہمیشہ امن کی بات کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ پوری دنیا منتظر ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھایا جائے گا تو مظلوم کشمیریوں کیساتھ کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا خیال ہے کہ بے پناہ عسکری قوت کے بل بوتے پر اہل کشمیر کی تحریک آزادی کا گلا گھونٹ لے گی؟ قوی امکانات ہیں کہ اس تحریک میں شدت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کا یقینی نتیجہ یہ ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں اہل کشمیر کی نسل کشی کا بدترین مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ اہم سوال یہ ہے کہ آیا ایک مرتبہ پھر ہمیں فاشزم، بی جے پی کی حکومت کی شکل میں، کی خوشامد دیکھنے کو ملے گی یا بین الاقوامی برادری اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا راستہ روکے گی؟

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …