لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا

لاھور(میڈیا92نیوز)لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے اپنی آواز کاجادو جگایا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی خصوصی شرکت کی۔
لاہورکے مقامی ہوٹل میں سجے میوزیکل شومیں ساحر علی بگا کے معروف قومی ترانے نے شرکاء کے ساتھ گورنر پنجاب چودھری سرور کا لہو بھی گرمادیا۔
معروف کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے اپنے صاحبزادوں راگا بوائز کے ساتھ پرفارم کرکے خوب داد سمیٹی۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنے دلکش انداز میں دھمال سمیت دیگر معروف نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …