فلم ’ہیر مان جا‘ کی کاسٹ نے فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور کے ایک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔

لاھور(میڈیا92نیوز)
جیو کے اشتراک سے بننے والی نئی پاکستانی فلم ’ہیر مان جا‘ کی کاسٹ نے فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور کے ایک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں فلم ’ہیر مان جا‘ کی کاسٹ فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پہنچی، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے اُن کا پر جوش استقبال کیا۔

اس موقع پر کاسٹ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات سے لوگوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پروموشن کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پنجاب والوں نے فلم کو کامیاب کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر فلم ’ہیر مان جا‘ کے آفیشل اکائونٹ سے تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں فلم کی کاسٹ کو بھرپور انداز میں فلم کی تشہیری مہم کیے دیکھے جاسکتا ھے
ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور اس فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق ایک مرتبہ پھر سے ساتھ نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عابد علی، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، امینہ شیخ، احمد علی اکبر ،سلیم معراج اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …