بالی ووڈ شخصیات کی کشمیر کی آزاد خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے پر تنقید

بھارت(میڈیا92نیوز)بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزاد خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے پر بالی ووڈ کی شخصیات نے بھی تنقید کی ہے۔

چند ہفتے قبل ہی بالی ووڈ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے والی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی آرٹیکل 370 کے ختم کیے جانے پر وادی کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر ٹوئٹ میں زائرہ وسیم نے کہا کہ یہ بھی گزر جائے گا۔

زائرہ وسیم کی طرح بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا اور انہوں نے ’اسٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات شیئر کیے۔ دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے خیالات اور سوچیں کشمیر کے آل انڈیا ترینیمول کانگریس کی رکن و اداکارہ نغمہ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے

پر تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے بی جے پی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ نغمہ نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ کیوں وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کو بند کرکے کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور کیوں لوگوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رھاہے

فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر عنیر نے بھی وادی کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوری وادی میں غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مزید تشدد اور کشیدگی کا ایک نیا دور دیکھنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

انہوں نے بھی ’اسٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وادی کے امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ اداکار و فلم پروڈیوسر سنجے سوری نے بھی وادی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …