بندر کی پانی پی کر نلکا بند کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)بندر کی پانی پی کر پانی بچانے کے لیے نلکا بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں بندر کو پانی پی کر پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے نلکا بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں بندر کے عمل کو انسانوں کے لیے ایک سبق کہا جارہا ہے اور انسانوں کو اس عمل کو سیکھنے کی تاکید کی جارہی ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے کے بعد سے اس ویڈیو کو پانچ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ اسے پانی بچانے کی ایک مثال قرار دے کر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …