راکھی ساونت نے برطانوی بزنس مین سے شادی کر لی

بھارت (میڈیا92نیوز آن لائن)اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ انڈسٹری کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی نژاد برطانوی بزنس مین سے شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئےکہا ہے کہ گزشتہ مہینے وائرل ہونے والی تصاویر پر میں ڈر گئی تھی تاہم اب اس خبر کی تصدیق کرتی ہوں کہ میں نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی ہے، میری رتیش سے شادی سے 15 دن قبل پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے متعلق بتایا کہ خدا نے مجھے بہت اچھا شوہر دیا ہے، رتیش بھارتی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت ہیں، شادی کے بعد وہ واپس برطانیہ جا چکے ہیں اور میں اپنے ویزےکا انتظار کر رہی ہوں تاکہ جلد اپنے شوہر کے پاس جا سکوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رتیش نے مجھے پہلی بار پربھو چاؤلہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیکھا تھا اور پھر انہوں نے مجھے واٹس ایپ پر میسجز کیےجس کے بعد ہم بہت جلد ہی اچھے دوست بن گئے، مجھے بھی رتیش بے حد پسند آئے تھے اور اُن سے ملنے کے بعد میں اُ ن سے شادی کی دعائیں کرنے لگی تھی، اب میری یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔
راکھی ساونت نے اپنے کیرئیر اور مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے ٹی وی شو پروڈیوس کرنا خواب رہا ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ میرا یہ خواب اب عنقریب پورا ہو نے والا ہے۔40 سالہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بھی کام جاری رکھوں گی اور جب بھی بھارت آنا ہو گا تو آفرز کو دیکھتے ہوئے انڈسٹری میں کام بھی کرتی رہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی ساونت کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جن میں انہوں نے ماتھے پر سیندور لگایا ہوا تھا اور دُلہنوں والا سولہ سنگھار کر رکھا تھا۔شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان تصاویر سے متعلق راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ اُن کی شادی نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ تصاویر بس ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی ہیں مگر اب اُنہوں نے اپنی شادی کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …