اشتہارات میں کام کرنے کے پیسے زیادہ ملتے ہیں، ماہرہ خان

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) ماہرہ خان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کو سب سے زیادہ یہ سوال کیا ہے کہ ان کی آمدنی کتنی ہے،
اب اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے بہت کم پیسے ملتے ہیں لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے پیسے زیادہ ملتے ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے۔اداکارہ نے خود سے ملاقات کے سوال پر مسکراتے ہوئے مذاق میں جواب دیا کہ اگر مجھ سے ملنا ہے تو میرے گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور آکر مجھ سے مل لیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …