نیو یارک (میڈیا 92 نیوز آن لائن) ایک پاکستانی آرٹسٹ سندس ملک اور بھارتی لڑکی انجلی چکرا کا حال ہی میں کرایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ دونوں خواتین ہم جنس پرست ہیں اور امریکی شہر نیو یارک میں مقیم ہیں۔
دونوں نے حال ہی میں بارش کے موسم کا ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ سندس اور انجلی کو ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے ہوئے ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔