ایل ڈی اے کی ملیکتی جائیداوں پر قبضے کئی اہم افسران بھی ملوث نکلے محمکہ انٹی کرپشن حرکت میں آگیا

(میڈیا92نیوز/رپورٹ شایان ملک سے)
ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی قائد اعظم ٹاؤن سکیم میں تعینات افسران کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کر دی. ایل ڈی اے میں قائد اعظم ٹاؤن میں تعینات رہنے والے افسران نے مختلف بااثر افراد سے سازباز کرتے ہوئے ایل ڈی اے کی میلکتی اربوں روپے مالیت کی 200 کمرشل دوکانوں پر قبضے کروا دئیے.

ویڈیو لازمی دیکھیں:

ٹاؤن شپ میں واقع کمرشل پلاٹ ، اور دوکانوں کی بندر بانٹ کے علاوہ ماہانہ بینادوں پر اکھٹی کی جانے والے رشوت وصولی کے اہم شواہد مل جانے پر انٹی کرپشن لاہور ریجن حرکت میں آگیا ڈپٹی ڈائریکٹر انیٹی کرپشن لاہور نے ڈی جی ایل ڈی اے کو تحریری مراسلہ جاری کرتے ہوئے قائد اعظم ٹاؤن سکیم میں تعینات افسران کا دورانیہ اور لسٹ مانگ لی ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ریجن نے ایل ڈی اے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے انوسٹی گیشن ٹیموں کو اس معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …