زنگ آلود پرت پر نمکین پانی بہا کر بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ

کیلیفورنیا: (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) سب جانتے ہوں گے کہ نمکین پانی فولاد کو بھی زنگ آلود کر دیتا ہے لیکن دونوں کو ملا کر بجلی بنائے جانے کا طریقہ اب دریافت ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے انجینئرز نے دریافت کیا ہے کہ اگر زنگ آلود پرت پر نمکین پانی بہایا جائے تو بجلی کی معمولی مقدار پیدا ہوتی ہے۔

اس سے قبل گرافین پر نمکین پانی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن گرافین کے مقابلے میں زنگ آلود سطح قدرے آسانی سے بن جاتی ہے۔ نمک والا پانی ایک خاص رفتار سے بہتا ہے تو وہ زنگ سے الیکٹرون کھینچتا ہے اور بجلی بننے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …