لاہور: اُوبر اور کریم کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کے تحت اُوبر اور کریم کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔

چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کا کہنا ہے کہ اُوبر کے مرکزی سرور پر الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام رواں ماہ انسٹال کردیا جائے گا اور ٹیکسی سروس سے 16 فیصد ٹیکس ہر صورت وصول کیا جائے گا۔

چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ لاہور میں 2000 رینٹ اے کار کے دفاتر پی آر اے میں رجسٹرڈ ہیں، ان پر بھی 16 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو تین ماہ قید اور جرمانہ عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …